دل فگار
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - سخت غمگین، محزوں، عاشق۔ دل فگاروں کا ذکر مت چھیڑو غم کے ماروں کا ذکر مت چھیڑو ( ١٩٨١ء، مضراب و رباب، ٢٤٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'فگار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔